راجر فیڈرر اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لندن(امت نیوز) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پندرھویں مرتبہ اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سوئس سٹار کو اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment