مقبوضہ بیت المقدس (امت نیوز) فلسطین سے دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے جانے والے قومی فٹبال ٹیم نے مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔میزبان فلسطین کیخلاف دوستانہ میچ کے لیے جانے والے قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی، قومی کھلاڑیوں نے یہ سعادت حاصل کرنے کے بعد تصاویر بھی بنوائیں۔صدام حسین کی قیادت میں گرین شرٹس مقبوضہ بیت المقدس میں موجود ہیں، ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں میں یوسف اعجاز بٹ، احسان اللہ، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، مہدی حسن، یعقوب اعجاز بٹ، عدنان یعقوب، عمیر علی، حسن بشیر، محمد علی اور دیگر شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭