پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں آج تین میچز ہونگے

راولپنڈی(امت نیوز) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں (آج) ہفتہ کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پی ایف ایف کے مطابق اشرف شوگر ملز اور پاکستان سول ایوی ایشن کی ٹیمیں کے بی گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ پی اے ایف اور مسلم ایف سی کی ٹیموں کے درمیان کے ایم سی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں کے پی ٹی اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں کے پی ٹی گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment