نجم سیٹھی نے پی سی بی کو ایک اور لیگل نوٹس بھجوا دیا

لاہور(امت نیوز) سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کو ایک اور لیگل نوٹس بھجوا دیا۔نجم سیٹھی کی جانب سے ایک قانونی فرم کے ذریعے بجھوائے جانے والے بھجوائے گئے نوٹس میں سی بی کی طرف سے 9 نومبر کو بھجوائے جانے والے جواب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بورڈ نے 20 اگست تک شفافیت اور احتساب کی کوئی پالیسی ہی نہیں بنائی تھی، جس کے تحت بورڈ عہدیداروں کے اخراجات کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کی جاتیں، نہ ہی اس اقدام کے لیے بورڈ آف گورنرز سے منظوری لی گئی، اخراجات اس وقت چیئرمین پی سی بی نے کیے نجم سیٹھی نے ذاتی حیثیت میں نہیں۔ تفصیلات جاری کرنے کا مقصد شہرت داغدار کرنے کے سوا کچھ نہیں۔نوٹس میں نجم سیٹھی کی جانب سے ایک بار پھر نئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے لئے فرنشڈ گھر کی خریداری کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment