کوئٹہ کی شکست پر ویوین رچرڈز ڈیڑھ گھنٹہ روتے رہے- ندیم عمر

کراچی(امت نیوز)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بتایا کہ پی ایس ایل تھری کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر ویوین رچرڈز ڈیڑھ گھنٹے تک روتے رہے۔لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ناکامی کے بعد ویوین رچرڈز ڈیڑھ گھنٹہ تک روتے رہے، بعدازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو کراچی میں نہیں کھیلنا تھا اس کے باوجود انھوں نے شہر قائد کا دورہ کرتے ہوئے میرے گھر پر ڈنر میں شرکت کی، سیرسپاٹے کیے اور گالف کھیلنے کیلئے بھی گئے، ان کے کراچی آنے کا مقصد دنیا کو مثبت پیغام دینا تھا اور اس کا پاکستان کو بڑا فائدہ بھی ہوا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment