کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے نجی نرسنگ اسکولوں کے امتحان میں شرکت سے محروم رکھے گئے 422 طلبا کو امتحان میں شرکت کی اجازت دے دی۔ نجی نرسنگ اسکولوں میں زیر تعلیم 422 طلبا کے داخلے قواعد و ضوابط کے خلاف قرار دیتے ہوئے سندھ نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ نے انہیں امتحان میں شرکت سے روک دیا تھا جس پر نجی نرسنگ اسکولوں کے مالکان نے پاکستان نرسنگ کونسل ، سیکریٹری صحت سندھ ، ڈائریکٹر نرسنگ سندھ اور کنٹرولر سندھ نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ کو فریق بناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔