واشنگٹن(امت نیوز) ایک امریکی عدالت نے سی این این کے جم اکوسٹا کا ضبط کردہ پریس کارڈ واپس کرنے کا حکم دے کر صحافی کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کو ختم کر دیا ہے ۔ منگل کو نیوز کانفرنس میں امریکی صدر کی سی این این کے صحافی سے تلخ کلامی ہو گئی تھی ۔وائٹ ہاؤس کیلئے سی این این کے بیورو کے سربراہ جم اکوسٹا نے اس پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کو کہا تھا کہ وہ جھوٹے حوالے دے رہے ہیں ۔ سی این این نے وائٹ ہاؤس کی رپورٹنگ کرنے والے اپنے شعبے کے سربراہ کا پریس کارڈ ضبط کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کر کے اس امریکی آئین کی دفعہ 5 کی خلاف ورزی قرار دیا تھا ۔