اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کی اجازت دینے کا اختیار معطل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیراعلیٰ کی اجازت دینے کا اختیار معطل کر دیا اور کہا کسی بھی وزیراعلیٰ سے کرپشن مقدمات میں اجازت لینے کا اختیار غیرآئینی ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ کسی بهی وزیراعلیٰ سے کرپشن مقدمات میں اجازت لینے کا اختیار غیرآئینی ہے، سیاسی اجازت لینا فوجداری قوانین کی بنیادی روح سے متصادم ہے۔عدالت نے اینٹی کرپشن انکوائریوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمات 2 ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے اینٹی کرپشن رولز پانچ چھ اور دس سمیت اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیراعلیٰ کی اجازت دینے کا اختیار بھی معطل کردیا۔

Comments (0)
Add Comment