رش کے باعث امدادی ٹیموں تفتیشی حکام کو مشکلات رہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھماکے کے بعد لوگوں کے ہجوم کے باعث امدادی ٹیموں اور تفتیشی حکام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس سلسلے میں ضلع ملیر کے افسر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد افرا تفری مچ گئی اور لوگوں کا جم غفیر وہاں جمع ہوگیا، جس کے باعث امدادی ٹیموں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر لوگوں کو مذکورہ مقام سے دور کردیا۔ پولیس اور رینجرز نے اطراف کے علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی ڈیوائس کے دھماکے کے بعد تفتیشی حکام نے تکنیکی بنیاد پر تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment