ایس پی طاہر داوڑ قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ ہونے کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ۔چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کا بھی ایک، ایک نمائندہ شامل ہو گا۔اعلامیے کے مطابق ایس پی، ایس ڈی پی او شالیمار اور ڈی ایس پی سی آئی ڈی بھی شامل ہوں گے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے ایس پی طاہر داوڑ کے ورثا کو شہید پیکج کے تحت معاوضہ دینے کی منظوری دیدی ہے۔

Comments (0)
Add Comment