کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہو ئے پابندی کا اطلاق 4 دن کے لیے کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں صرف 10سے 13ربیع الاول (4 روز) تک ڈبل سواری، جلسے جلوسوں اور اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی ہوگی۔پابندی کا اطلاق میلا د جلوسوں پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ پہلے حکمنامے میں دفعہ 144 کا نفاذ یکم تا 20 ربیع الاول تھا۔