ٹانک (بیورو رپورٹ )ملک میں بے نامی بینک اکاوٴ نٹس کے ظاہر ہونے کے بعد ٹانک کے گاوٴں شیخ اوتار سے تعلق رکھنے والے بھٹہ خشت مزدور کے نام پر27قیمتی گاڑیاں نکلنے کا انکشاف ہوا۔مزدور گھر میں بیٹھے بٹھائے گاڑیوں کا مالک بن گیا ایف بی آر نے محنت کش مزدورکو 93لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس جاری کر دیانوٹس ملتے ہی غریب محنت کش بشیر احمد چکرا گیا۔