405 کھرب کا یوٹرن سامنے آگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا 405 کھرب روپے کا یوٹرن سامنے آگیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات نے سینیٹ اجلاس سے خطاب میں بلوچستان کو وفاق سے 10 سال میں ملنے والی رقم 42 ٹریلین یعنی 420 کھرب روپے بتائی۔مگر دو روز بعد ہی فواد چوہدری کی جانب سے تصحیح کا یہ ٹوئیٹ سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے 420 کھرب روپے میں 405 کھرب روپے کم کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ بلوچستان کو وفاق سے 10 سال میں ملنے والی رقم صرف15 کھرب روپے ہے۔

Comments (0)
Add Comment