یوٹرن پرریحام خان بھی میدان میں آگئیں

لاہور (امت نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’یوٹرن‘ کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر ان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں ۔ریحام نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ”ایک بے چارہ شخص جو یہ بھی اپنے استعمال کنندگان سے پوچھتا ہے کہ شادی کس سے کرنی ہے، طلاق کسے دینی ہے، پارٹی میں کسے شامل کرنا ہے، کب مسکرانا ہے، کب جھگڑا کرنا ہے۔ ایسا کمزور شخص جو اپنے بچوں کو بھی حلف برداری کی تقریب میں نہیں بلا سکا، ہم اس سے توقع کر رہے ہیں کہ وہ یوٹرن نہیں لے گا؟ اپنا دل بڑا کریں۔۔۔“

Comments (0)
Add Comment