پشاور (امت نیوز) صوبہ میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پرپہلی خیبرپختونخوا ڈریگ ریس منعقد کرنے کا فیصلہ ،ایونٹ کاانعقاد ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، فرنٹیئر 4×4کلب ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پاک ویلز کے باہمی اشتراک سے کیاجا رہا ہے ، 18 نومبربروز اتوار کو پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں منعقد ہونے والی پہلی خیبرپختونخوا ڈریگ ریس میں 70 گاڑیاں اور جیپیں ملک بھر سے شرکت کررہی ہیں جبکہ ریس کا ٹریک 400 میٹر بنایا گیا ہے جس میں خواتین کی کیٹیگری سمیت8مختلف کیٹیگریز میں مقابلے منعقد کئے جائینگے ، ریس میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت محمد عاطف خان ، وزیر بلدیات شہرام خان تراکئی ،کمشنر پشاور شہاب علی شاہ ، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسرار خان سمیت مختلف شخصیات شرکت کرینگی۔
٭٭٭٭٭