پاکستان کی10فیصد آبادی ٹائپ 2 ذیابیطس کا شکار ہے- ڈاکٹر یوسف کمال مرزا

کراچی (پ ر) بسیار خوری، ورزش میں کمی اور ذہنی پریشانیاں ذیابیطس لاحق ہونے کی اہم وجوہات ہے۔ یہ بات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں شعبہ فیملی میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر یوسف کمال مرزا نے ذیابیطس کے موضوع پر صنوفی پاکستان اور فرانسیسی ثقافتی مرکزکے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ عالمی ادارہ صحت کے سروے کے مطابق پاکستان میں بالغ عمر کے ساڑھے3کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔جن میں آبادی کا10فیصد حصہ ٹائپ2ذیابیطس سے متاثر ہے۔ تقریب میں فرانسیسی قونصل جنرل دیدیے تالپاں، ڈائریکٹر کراچی ژائلز پاسکال، ڈاکٹر عاصم جمال، طبی ماہرین ، طلبہ اور فرانسیسی ثقافتی مرکز کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment