چنیوٹ(نمائندہ امت)غیر قانونی طور پر ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار کرکے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چناب نگر میں غیر قانونی طور پر ہنڈی کا کا روبار کرنے والے ملز م سعید کو گرفتار کر کے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ۔معلوم ہوا ہے کہ گرفتار سعید قادیانی ایکسچینج کے نام پر غیر قانونی طور پر ہنڈی کا کاروبار اندرون ملک اور بیرون ملک کے حوالے سے کرتا تھا۔