کراچی (اسٹاف رپورٹر ) خضر حیات کے ماموں عبدالمالک خٹک نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ ہمارے بچے کے قتل کی ذمہ دار ہے ، مقدمہ چیئرمین کے الیکٹرک طیب ترین کے خلاف درج کروائیں گے۔ امت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ذمہ دارا ن ارشد افتخار ، عامر ضیا اور حسین میرانی کو بھی مقدمہ قتل میں نامزد کریں گے۔شہریوں سے اربوں روپے وصول کرنے کے بعد کمپنی بچوں کی اموات بانٹ رہی ہے۔