اسلام آباد(امت نیوز) سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی جس میں شہباز شریف کو بھی پیش کیا جائے گا۔چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں نامزد نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، خواجہ آصف سمیت دیگر 139 ملزمان کو نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں۔