پشاور(نمائندہ امت) پشاور پولیس نے موٹر کار کے ذریعے بھاری مقدار میں اسلحہ و کارتوس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 عدد پستول، ایک کلاشنکوف اور 24 ہزار مختلف بور کے کارتوس بر آمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ملزم نے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیاگیا ہے۔