ٹورنٹو(امت نیوز)پاکستان کےشاہجہاں خان نےپی ایس اےکینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔شاہجہاں خان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن سائمن وارڈر کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں فن لینڈ کے ہنرک مسٹونین کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔شاہجہاں خان نے ہنرک مسٹونین کوبیسٹ آف فائیو مقابلے میں دو کے مقابلے میں تین گیمز سےہرایا۔شاہجہاں نےاس فتح کےساتھ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کےمین راونڈ کےلیےکوالیفائی کرلیا۔