بابری مسجدشہیدکرنے والے 29افرادبیک وقت مسلمان ہوئے

ایودھیا(مانیٹرنگ ڈیسک)بابری مسجدشہیدکرنے کے بعد مسلمان ہونے والے بھارتی شہری محمدعامرنے کہاہے کہ میں نے 1993میں اسلام قبول کیا۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں ان کاکہناتھاکہ بابری مسجدکی چھت پرہی مجھے بے چینی اورکپکپاہٹ شروع ہوگئی تھی اورپھرگھبراہٹ بڑھتی ہی گئی۔میں نے تاریخ میں ایم اے کیاہواہے پھربھی ان کے ورغلانے میں آگیا۔محمدعامرنے بتایاکہ صرف میرے ساتھ 28ایسے افرادنے بھی اسلام قبول کیاجواس حملے میں ملوث تھے ،اس طرح سیکڑوں اورہوں گے۔بابری مسجدشہید کرنے کے بعد میں نفسیاتی دبائو میں تھااورمسلمانوں سے معافی مانگناچاہتاتھا۔

Comments (0)
Add Comment