اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) بے روزگار پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی پر بنی گالہ میں اپنا دھرنا ختم کرنے کاا علان کر دیا ہے۔ ملک بھر سے بے روزگار پی ایچ ڈیز کی تنظیم پی ڈٰ ی اےنے ہفتے کوبنی گالہ میں وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا تھا جو اتوار تک جاری رہا۔ گزشتہ روز حکومتی نمائندوں نے مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم سے ملاقات کرانے اور براہ راست اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھنے کی پیشکش کی۔ اس پر احتجاجی مظاہرین نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔پی ڈی اے کے مطابق آج بے روزگار پی ایچ ڈی اسکالرز کا نمائندہ وفد بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔