حکومت نے افضل قادری کی معذرت قبول کرلی ۔نورالحق قادری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے افضل قادری کی تقریر پر حکومت نے ان کی معذرت قبول کرلی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر کیا کرتی ہے یہ ان کاکام ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تحریک لبیک کی طرف سے معذرت کرلی گئی، حکومت اپنی حد تک کمٹمنٹ پر قائم ہے اور اسے پورا کرے گی۔نور الحق قادری نے کہا کہ کسی پرتوہین عدالت کا کیس بھی ہو تو وہ عدالت آکر معذرت کر لے تو بات ختم ہو جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس وقت معاہدہ ہورہا تھا میں وزیراعظم سے رابطے میں تھا وہ چین میں تھے۔

Comments (0)
Add Comment