پر امن اہلسنت کو اداروں کےمقابل نہیں لا نے دینگے -خادم رضوی

راولپنڈی (خبرنگارخصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی صفوں میں موجود بعض عناصر پر امن اہلسنت کو فوج اور دیگر ذمہ دار اداروں کےمدمقابل لانا چاہتےہیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی پاکستان قائم رہنےکیلئےبناہےاوران شاء اللہ صبح قیامت تک قائم رہےگا ۔ حافظ ہاؤس گلریزمیں مرکزی رہنماپیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری اورکارکنان سے ملاقات کےموقع پر کہاکہ ہمارےاکابرین کامملکت خدادادکی بنیادوں میں خون شامل ہے،قائداعظم محمدعلی جناح کےساتھ پاکستان بنانےوالےہمارےاسلاف ہیں اورہم ان کی اولادہیں ہم تمام اداروں کااحترام کرتےہیں پاکستان کی سلامتی کےحوالےسےاگرکڑا وقت آیاتوہم پہلی صفوں میں ہوں گے25نومبرکوشہدائےختم نبوت فیض آباد کاتاریخ سازعرس ہوگا ۔انہوں نےہدایت کی کہ تمام ذمہ داران بھرپور تیاری کریں ناظم مالیات راولپنڈی ڈویژن عثمان مرزا،ناظم مالیات ضلع راولپنڈی حاجی محمدمحفوظ نقشبندی، حاجی طاہرمحمود، چوہدری جی ایم شہزاد،صاحبزادہ سیدشاہ فریدالحق ،رکن مرکزی مجلس شوریٰ انجینئرحفیظ اللہ علوی،مفتی عمیرالازہری،حاجی عبدالر شیداوردیگر بھی موجودتھے۔

Comments (0)
Add Comment