نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں طوفان کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق طوفان کی وجہ سے ہزاروں بے گھر افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد اور ریلیف پہنچانے کے لیے نیوی کو ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ ریاست کے زیر انتظام چلنے والے 4 سو سے زائد کیمپس میں مقیم 82 ہزار متاثرین کے لیے کھانے اور پینے کے صاف پانی کے علاوہ ادویات کی فراہمی کی کوششیں جاری ہیں۔