خیرپور(نمائندہ امت)خیرپور زہریلا کھانا کھانے سے دو خواتین سمیت 6 افراد بے ہوش ہوگئے ،جنہیں نازک حالت میں گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں 4 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے اگڑا میں زہریلا کھانا کھانے سے دوخواتین سمیت 6افراد کی حالت خراب ہوگئی ،جنہیں نازک حالت میں گمبٹ اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں کے مطابق کھانا باسی ہونے کی وجہ سے ان افراد کی حالت خراب ہوگئی تھی ،ہم تمام افراد کی جانوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔