سی ڈی اےافسر کی گمشدگی بیوی سے ناراضگی کاشاخسانہ نکلی

اسلام آباد(نمائندہ امت)سی ڈی اےافسر کی گمشدگی بیوی سے ناراضگی کاشاخسانہ نکلیسی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرکو پولیس لےکراسلام آباد پہنچ گئی۔ایازخان نے پولیس کو بیان دیا کہ سوتیلی بیٹی کارشتہ مرضی کےخلاف کرنےپراپنی دوسری بیوی سے ناراض ہوگیاتھا۔ جس کےاظہار کےلیےجان بوجھ کرْبتائےبغیر گیا۔ پولیس نےدفعہ 164کابیان ریکارڈ کرلیا۔مجسٹریٹ کےسامنے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد ایازخان کوپولیس تھانے لےگئی اوراشٹام پرمعافی نامہ لکھوایا۔اس طرح غائب ہوکرپولیس کو چکرا کر رکھ دینے والےسی ڈی اےافسرکےاغوا کاْمقدمہ خارج ہوگیاہے۔

Comments (0)
Add Comment