علامہ شاہ تراب الحق کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ٹاؤن کے علاقے میںجماعت اہلسنت پاکستان کے قائد علامہ شاہ تراب الحق کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،گرفتار ملزمان بلوچ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان میں لیویز اہلکار بھی شامل، واقعہ بچوں میں جھگڑے کے بعد ہوا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹائون تھانے کے قریب رہائش پذیر جماعت اہلسنت پاکستان کے قائد شاہ تراب الحق کے گھر پرہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 2گاڑیوں میں سوار جدید ہتھیاروں سے لیس ملزما ن نے اندھا دھند فائرنگ کی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا اور مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوچکے تھے،پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ گھر کی دیوار پر کی تھی جس کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے واقعے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتارکر اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں لیویز اہلکار بھی شامل ہے،جبکہ گرفتار پانچوں افرادکا تعلق بلوچ قبیلے سے بتایا جاتا ہے،ڈی ایس پی زبیر تنولی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقع بچوں کا جھگڑا ہے ،جس پر تحقیقات جاری ہے، نیو ٹائون تھانے کے ڈیوٹی افسراے ایس آئی ندیم کے مطابق واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 262/18مدعی سراج الحق کی رپورٹ پر مختلف دفعات 147/148/149/337- Hi/427کے تحت گرفتار ملزمان عبدالاحد، محمد عدیل،محمد شازیر،دانیال اور محمد نور کے خلاف درج کرلیا ہے،جن سے انوسٹی گیشن پولیس تفتیش کررہی ہے، تاہم انوسٹی گیشن افسر فریدالدین سے رابطہ کیا مگر ان کا موبائل فون مسلسل بند رہا۔

Comments (0)
Add Comment