چارسدہ (نمائندہ امت) مولانا سمیع الحق کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے۔شہید کی تمام زندگی اسلام کے تحفظ اور وطن عزیز کے دفاع میں گزری۔دہشتگردی سے نہ پہلے تعلق تھا اورنہ آئندہ ہوگا ۔قانون کا سہارا لینے کے قائل ہیں۔ علامہ محمداحمد لدھیانوی ۔ تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت کے مرکزی امیر علامہ محمد احمد لدھیانوی نے چارسدہ میں جامعہ محمودیہ ترنگزئی میں شہید ناموس رسالت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہان انصاف نہ ہو تو لوگ قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں اور جہاں انصاف ہو وہاں قانون کا سہارا لیا جاتا ہے ۔ہم امن پسند لوگ ہیں اور دہشت گردی سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ آئندہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اہلسنت والجماعت قانون کا سہارا لینے کاکے قائل ہیں۔