کے ایم سی مارکیٹوں کو مسمار کرنے کی سازش کی بھرپور مزاحمت کریں گے- محمود حامد

کراچی (پ ر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں تاجر دشمن آپریشن بند کیا جائے، کے ایم سی کی دیگر مارکیٹوں کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی تو تاجر بھر پور مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ سے متصل عمر فاروقی مارکیٹ، پولٹری مارکیٹ، پان مارکیٹ، اور ڈرائی فروٹ مارکیٹ کی دکانوں کو بلڈوز کرکے تاجروں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر کاروبار کے لیے متبادل جگہیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے دیگر لائٹ ہائوس، گارڈن اسپیئرپارٹس مارکیٹ، اردو بازار، بہادر شاہ ظفر مارکیٹ اورنگزیب مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں کو بلڈوز کرنے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment