کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کراچی کے سابق نائب صدر حافظ یحیٰی نے وزیراعظم عمران خان کے واضح احکامات کے باوجود نادرا کی جانب سے بنگلہ نژاد پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں رکاوٹیں ڈالنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے نارواں سلوک قراردیا ہے۔کورنگی، ضیا کالونی، گلشن اقبال، مچھر کالونی، اورنگی ابرہیم حیدری اور لانڈھی بنگالی پاڑے سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بنگلہ نژاد قوم کو محب وطن پاکستانی تصورکرتے ہیں اور اسی لئے انہوں نے شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔