رضی العباس شمسی اور دیگر لاپتہ شیعہ افراد کو بازیاب کرایا جائے- علما کرام

کراچی( پ ر) امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین کے علاوہ مولانا شیخ حسن صلاح الدین، مولانا نعیم الحسن الحسینی، عباس ایڈوکیٹ علامہ مبشرو دیگر نے کہا ہے کہ حکومت انجینئر رضی العباس شمسی اور دیگر لاپتہ شیعہ نوجوانوں کو فوری بازیاب کروائے، بصورت دیگر بھر پور احتجاج ہوگا اور جیل بھرو تحریک بھی شروع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور لواحقین شدید کرب وپریشانی میں مبتلا ہیں۔ حکومت، عدلیہ اور آرمی چیف عوام کی دادرسی کریں۔

Comments (0)
Add Comment