بلدیہ شرقی اور آئی ایم کراچی کے درمیان ضلع کو خوبصورت بنانے کیلئے معاہدہ

کراچی (پ ر) ضلع شرقی کی خوبصورتی کیلئے ڈی ایم سی اور آئی ایم کراچی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، معاہدہ چیئرمین شرقی معید انور اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئم ایم کراچی امبرین کے تھامسن کے دستخط کیے معاہدہ کے تحت آئی ایک کراچی ضلع شرقی میں خوبصورتی کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے کی مجاز ہوگی۔ انٹرنیشنل پبلک آرٹ فیسٹول کے تحت جگہوں کو خوبصورت بنایا جائیگا جبکہ اہم مقامات کو بھی خوبصورت آرٹ ورک سے دلکش وجاذب نظر بنایا جائے گا۔ بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر کے سامنے دیوار پر کراچی ٹائم لائین کے نام سے تاریخی نوعیت کی شاہکار تصاویر جو کہ ٹائلز پر بنیں گی اور طویل المدتی ہونگی یونیورسٹی روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی، جبکہ نیپا چورنگی پر ورٹیکل گارڈن کا منصوبیہ بھی معاہدے کا حصہ ہوگا، ورٹیکل گارڈن آئم ایم کراچی کا اچھوتا، تصور ہے اسی طرح کے دیگر بیوٹیفیکشن کے کام بھی بلدیہ شرقی کے منظوری سے انجام دیئے جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment