سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے- فائرنگ کےملزمان کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(این این آئی)سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ مری کے مطابق سابق چیف جسٹس کی اہلیہ ڈاکٹر اشرف سعید الزمان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی جس میں اقدام قتل ،پلاٹ پر قبضہ کرنے، حبس بیجا میں رکھنے، نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ عرفان اللہ کنڈی، عنایت اللہ اور 3 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment