ممبئی حملوں کا ملزم اجمل قصاب بھارتی نکلا – رہائشی سرٹیفکیٹ جاری

لاہور(نمائندہ امت)بھارتی ریاست اترپردیش میں ممبئی حملوں کامبینہ ملزم اجمل قصاب بھارتی نکلا رہائشی اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا جس پر ضلعی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی،سرٹیفکیٹ کے مطابق قصاب امبیڈکرنگرنامی گائوں کا رہائشی تھا۔ اس سلسلہ میں آن لائن درخواست دینے والے کیخلاف تحقیقات کےاحکامات دیےگئےہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پردیش میں اجمل قصاب کا رہائشی اور ذات سرٹیفکیٹ بننےکےبعد متعلقہ ذمہ دار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اترپردیش میں اوریاضلع میں بدھونا علاقہ کے امبیڈکر نگر گاؤں میں پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجمل قصاف کی جائے پیدائش امبیڈ کر گاؤں کی دکھائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں اس واقعہ پر سخت تنقید کی جارہی ہے او رکہا گیا ہے کہ اس سے یوپی حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔اس معاملے کے بعد اس بات کابھی انکشاف ہوا ہے کہ یوپی کے سرکاری دفاترمیں چند روپےدے کرکوئی بھی کسی کا فرضی سرٹیفکیٹ بنوا سکتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت سرکار کی طرف سے ممبئی حملوں کے الزام میں قید اجمل قصاب کو جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment