کینڈی(امت نیوز) انگلینڈ اور سری لنکن سپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں زیادہ وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں ٹیموں کے سپنرز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 38 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے 48 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ اور بھارتی سپنرز کے پاس تھا جنہوں نے 1969-70ء میں ناگپور ٹیسٹ میں 37 وکٹیں لے رکھی تھیں۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے سپنرز نے 19، 19 وکٹیں لیں، انگلینڈ کی جانب سے لیچ نے دونوں اننگز میں 8، معین علی نے 6 اور عادل رشید نے 4 وکٹیں لیں جبکہ سری لنکن سپنرز اکیلا دانن جایا نے 8، دلروون پریرا نے 7 اور پشپا کمارا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔