ابوظہبی(امت نیوز) نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 37 رنز بنا لیے ہیں۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت ک لیے 175 رنز کا ہدف ملا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اننگز کا آغاز امام الحق اور محمد حفیظ نے کیا اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک دونوں کھلاڑی وکٹ پر موجود رہے۔ امام الحق 25 اور محمد حفیظ 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے مزید 139 رنز درکار ہیں۔قبل ازیں کیویز نے تیسرے روز کھل کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیم سن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔