کھیل کی الگ وزارت قائم کرنے پر کام جاری ہے ۔نعیم الحق

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت آٹھویں ترمیم کے تحت ختم کی جانے والی کھیل کی وزارت کے قیام اور اسکے لئے ایک علیحدہ وزیر کا تقررکرنے پر کام کر رہی ہے ۔دنیا بھر میں کھیل ایک انڈسٹری بن چکے ہیں لہذا ہمیں بھی اپنے ہاں اسے انڈسٹری کے طور پرہی چلانا ہوگا۔نعیم الحق اسلام آباد میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

Comments (0)
Add Comment