ہرنائی میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جھلس گئے

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) ہرنائی کے علاقے شارگ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے کان میں دھماکہ کے نتیجے میں 3 کان کن جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، جن میں محمد نبی ولد بخت ثواب سوات، اکرام اللہ ولد باچا خان سوات اور فضل الرحمان ولد تاہمن شانگلہ شامل ہیں۔ کان میں پھنسے کان کنوں کو نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment