اسلام آباد ( نمائندہ امت ) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے مشیر میاں خرم رسول کے خلاف بینک ڈیفالٹ کیس میں نیب کودلائل مکمل کرنے کیلئے حتمی موقع دیتے ہوئے سماعت 22نومبر تک ملتوی کر دی۔پیر کو سماعت کے دوران میاں خرم رسول کو عدالت میں پیش کیاگیا۔ اس موقع پر نیب پراسکیوٹرکی عدم حاضری پر جج محمد بشیر نے ہدایت کی کہ اگلی پیشی پر دلائل مکمل کریں اس کے بعد مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔