شاہ رخ جتوئی کے پروڈکشن آرڈر جاری۔جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی و دیگر ملزمان کے خلاف بیرون ملک فرار سے متعلق کیس میں شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری پر ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ سماعت پر جیل حکام کا کہنا تھا کہ ملزم شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل منتقل کردیا گیا ہے، جس کے باعث عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے سی ویو پر 2افراد کو کچل کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کم عمر ڈرائیور عبدالمعیز کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔عدالت نے ڈرائیور کی عمر تعین کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment