کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرک بورڈ نے نویں جماعت سائنس گروپ ریگولر کے نتائج آج جاری کرنے کا اعلان کردیا ۔ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون (نہم جماعت) سائنس گروپ ریگولر 2018کے امیدواروں کے نتائج کا اعلان منگل 20نومبر کو دوپہر 12بجے کیا جا رہا ہے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور 8583 پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔