ایشین کرکٹ کونسل پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے سرگرم

لاہور(امت نیوز)ایشین کرکٹ کونسل پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے سرگرم ہوگیا ہے۔جبکہ پاکستان میں جلد ون ڈے سیریز کا میکنزم بنانے کا منصوبہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔اس حوالے سیلاہور میں نو منتخب صدر ایشین کرکٹ کونسل نظم الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بین الاقوامی کرکٹ کیلئے غیر محفوظ ملک نہیں رہا، سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کو سراہتے ہیں اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہئے۔پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سات دسمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے ایمرچنگ ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات نے ٹیمیں بھیجنے کی حامی بھر لی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ جس نے پہلے جونیئر کرکٹ ٹیم نہیں بھیجی تھی اب پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ کیلئے موضوع جگہ قرار دے رہا ہے۔نو منتخب صدر ایشین کرکٹ کونسل نظم الحسن کا کہنا تھا کہ بھارت کی عدم شرکت میزبان پاکستان کیلئے حیران کن نہیں۔

Comments (0)
Add Comment