وارنر اور اسمتھ کے بغیر آسٹریلیا کمزور قرار

کولکتہ(امت نیوز) بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی عدم موجودگی کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم میں پہلے جیسا دم خم نہیں اسلئے ہماری ٹیم کے پاس ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ وارنر اور سمتھ کو رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر ایک، ایک برس معطلی کا سامنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وارنر اور سمتھ کے بغیر آسٹریلوی ٹیم اسی طرح ہے جیسے بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی اور روہت شرما نہ ہوں اسلئے کوہلی الیون کے پاس اس مرتبہ کینگروز کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے تاہم مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے ساتھ ہی کھلاڑیوں کو خبردار بھی کیا ہے کہ وہ آسٹریلوی ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہ کریں اور فتوحات کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں۔

Comments (0)
Add Comment