عدالت نےمولانا سمیع الحق کی قبرکشائی روک دی

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے راولپنڈی پولیس کو جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی ماتحت عدالت نے راولپنڈی پولیس کو جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی سے روک دیا۔ مولانا سمیع الحق کے لواحقین کی جانب سے قبرکشائی کے معاملے پر فتوی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس سے قبل راولپنڈی کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے قانونی تقاضے پورے کرنے اورپوسٹ مارٹم کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اورتفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کوقبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائرکی تھی۔

Comments (0)
Add Comment