دبئی(امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے پر بھارت پر ہرجانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کردی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نے پاکستان کی اپیل پر تین روز سماعت کی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کی اپیل کو مسترد کردیا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے کمیٹی کا تفصیلی فیصلہ فوری طور پر جاری نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریزولوشن کمیٹی کے تفصیلی فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی کے دور میں پی سی بی نے 2014 میں متنازع بگ تھری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان 2015 سے 2023 تک 6 سیریز ہونا تھی جن میں 14 ٹیسٹ 30 ون ڈے انٹر نیشنل اور 12 ٹی ٹوئنٹی شامل تھے لیکن بھارتی بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔پی سی بی نے بھارت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال آئی سی سی میں اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا۔