پی سی بی آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان لانے کا خواہشمند

لاہور(امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ برس مارچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے کچھ میچز ہوم گراو¿نڈز میں کرانے کی کوششیں شروع کردیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا، ون ڈے سیریز آئندہ برس 19 سے 31 مارچ کو ہی شیڈول ہے۔ پی سی بی کے مطابق سیریز کی شیڈول کے مطابق میزبانی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز کے ایک سے 2 میچز پاکستان میں کرانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے پی سی بی نے کراچی یا لاہور میں میزبانی کا آپشن کھلا رکھا ہے۔فیوچر ٹوور پروگرام کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ برس دو طرفہ سیریز کھیلی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment