کولمبو (امت نیوز) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز دنیش چندیمل فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے۔ وہ پہلے ٹیسٹ کے دوران گرائون سٹرین انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ ان کی جگہ اوپننگ بیٹسمین دانشکا گوناتھلیکا کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ (آج) جمعہ سے شروع ہو گا اور مہمان انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ چندیمل نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے19نومبر کو فٹنس ٹیسٹ دیا تھا۔