لاہور (امت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالقادر نے ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی 4 رنز سے شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری توجہ ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل پر مرکوز ہونے کی وجہ سے ہم ٹیسٹ میں مسلسل مار کھا رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہماری ٹیم جیت کیلئے مطلوبہ 139 رنز نہ حاصل کر سکی، جو کہ افسوسناک ہے۔انہوںنے کہاکہ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم لوگ ٹیسٹ کرکٹ کو سنجیدہ ہی نہیں لے رہے ٗ ایسا میں 10 سال سے دیکھ رہا ہوں، دراصل یہی اصل کرکٹ ہے، لیکن ہم ٹی ٹوئنٹی کی جیت کے ساتھ ساری توجہ پی ایس ایل پر مرکوز کیے بیٹھے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل مار کھا رہے ہیں۔پاکستان کیلئے 1977ء سے 1990ء تک 67 ٹیسٹ میچوں میں 32.80کی اوسط سے 236 وکٹیں حاصل کرنے والے عبدالقادر نے کہا کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں کسی ایک کھلاڑی کو موردِ الزام ٹھہرانا غلط نہیں ہوگا ٗکیوں کہ سب ہی خراب کھیلے اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ ایک سال پہلے ابوظہبی میں ہی ہماری ٹیم سری لنکا کے خلاف 136 رنز کے ہدف میں دوسری اننگز میں ناکام رہی تھی۔عبدالقادر نے کہا کہ جب قائداعظم ٹرافی جیسے ٹورنامنٹ کے پرفارمرز کو موقع نہیں دیا جائیگا اور چیف سلیکٹر اپنے بھتیجے کو عمدہ کارکردگی دکھانے والوں پر فوقیت دیں گے۔